اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کر کے گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران ۱۷۶ یمنیوں کو شہید کر دیا ہے۔
گزشتہ روز بھی یمن سے وابستہ میڈیا نے سعودی حملوں میں دسیوں افراد کے شہید ہونے کی خبر دی تھی۔
یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی طیاروں نے ایسے حال میں بمباری کی کہ یمن کے مرکزی علاقے البیضاء میں ایک کار بم دھماکے کی وجہ سے ۱۰ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
ادھر سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر فضائی حملے جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت جو خود کو ایک مسلمان حکومت سمجھ رہی ہے اور خادم حرمین ہونے کا دعوی کرتی ہے اس کا مظلوم اور نہتے مسلمانوں کو اس بے دردی سے ماہ مبارک میں قتل عام کرنا مسلمانی تو دور انسانیت سے بھی کوسوں دور ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲